معروف ادیب وصحافی قطب الدین عزیز کے انتقال پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف ادیب وصحافی قطب الدین عزیز کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قطب الدین عزیز نے علم و ادب کی دنیا میں ایک اہم مقام رکھتے تھے انکے انتقال سے علم و ادب کی دنیا میں کبھی نہ پرہونیوالا خلاء پیدا ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قطب الدین عزیز اپنی تحریروں کے ذریعے ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ قطب الدین عزیز مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور انکے پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و طاقت نصیب کرے ۔