ڈاکٹر مشکوٰۃ الہدیٰ صدیقی انتقال کر گئے ،سید منور حسن نے نماز ِ جنازہ کی امامت کی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کے بڑے بھائی ڈاکٹر مشکوٰۃ الہدیٰ صدیقی ہفتہ کے روز انتقال کر گئے ۔ مرحوم کئی روز سے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے ۔ان کی نمازِ جنازہ بعد نماز عشاء منورہ مسجد نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں ادا کی گئی ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے نمازہ جنازہ کی امامت کی ۔

(جاری ہے)

نماز ِ جنازہ و تدفین میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر ڈاکٹراسامہ رضی،اسسٹنٹ سیکریٹری انجینئر صابر احمد ،جمعیت اتحاد علماء کے رہنماء مولانا عبدا لرؤف ،ضلع امراء منعم ظفر خان ،یونس بارائی، عبدالرزاق خان ،جماعت اسلامی کراچی کے سابق سیکریٹری نسیم صدیقی، سابق رکن قومی اسمبلی محمد لئیق خان، سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اﷲ ،جماعت اسلامی سند ھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چناء ، مولانا دین محمد منصوری ،کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اقبال چوہدری،پیما کے رہنماء ڈاکٹر عظیم ،داکٹر تبسم جعفری ،قاضی صدرالدین ،اہل محلہ ،عزیز و اقارب اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔

متعلقہ عنوان :