کراچی، محکمہ داخلہ سندھ نے اسکولوں پردہشتگردحملوں کا خدشہ ظاہرکردیا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں اسکولوں پردہشتگردحملوں کا خدشہ ظاہرکردیا۔دہشت گرداپنے ساتھیوں کو دی گئی پھانسیوں کا بدلہ لینے کے لیے شرپسند کاروائی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز،پولیس اورشہری انتظامیہ کو جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے ملزمان کی سزائے موت کے ردعمل میں کراچی کے اسکولوں کو دہشت گردوں کی جانب سے خطرات لاحق ہیں۔

دہشت گرداپنے ساتھیوں کو دی گئی پھانسیوں کا بدلہ لینے کیلئے شرپسند کاروائی کر سکتے ہیں۔خط میں تمام سرکاری،نیم سرکاری اورنجی اسکولوں کی سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اسکول وینز کی بھی کڑی نگرانی کی جائے۔وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طورپرمقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائے

متعلقہ عنوان :