ثانیہ مرزا نے غیرملکی ٹینس سٹارز کو ’’گول گپے‘‘ کھلا دیئے

اتوار 13 دسمبر 2015 09:49

ثانیہ مرزا نے غیرملکی ٹینس سٹارز کو ’’گول گپے‘‘ کھلا دیئے

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13دسمبر- 2015ء) ثانیہ مرزا نے سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر سمیت دیگر غیر ملکی ٹینس سٹارز کو بھی ’’گول گپے‘‘ کھلا دیئے ۔ بھارتی ٹینس سٹار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ انھوں نے فیڈرر ، نک گریگوئس اور کرسٹینا میلڈینووک کے ساتھ گول گپے کھائے ، باقی سب تو اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوئے البتہ شاید کرسٹینا کو اتنے اچھے نہیں لگے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ٹینس پلیئرز ان دنوں نئی دہلی میں انٹرنیشنل پریمیئر لیگ کے میچز کھیلنے میں مصروف ہیں ۔