روی چندرن ایشوین ‘‘کڑوا سچ’’ ہضم نہ کرسکے

اتوار 13 دسمبر 2015 11:23

روی چندرن ایشوین ‘‘کڑوا سچ’’ ہضم نہ کرسکے

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13دسمبر- 2015ء) جنوبی افریقہ کیخلاف وکٹوں کے ڈھیر لگانے والے بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشوین اس وقت آپے سے باہر ہو گئے جب ان کے پرستار نے طنزیہ انداز سے انہیں ٹوئیٹ کیا کہ وہ غیر ملکی کنڈیشنز میں خود کو ضائع کرنے کے بجائے اپنی تمام کارکردگی ایشیاء میں ہی دکھایا کریں کیونکہ بیرون ملک دوسرے بالرز کی کارکردگی کہیں بہتر ہے ۔

(جاری ہے)

ایشوین نے جوب دیا کہ ’’کیا کرکٹ کے کھیل کو اپنانے سے قبل میں نے تم سے اجازت لی تھی؟‘‘ 29 سالہ باولر نے اپنے پرستار کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ان کی فکر کرنے کے بجائے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں ۔ یاد رہے کہ ایشون ایشیاء میں اب تک 23 ٹیسٹ میچز میں 20.47 کی اوسط سے 152 شکار کرچکے ہیں تاہم ایشیاء سےباہر انہیں 9 ٹیسٹ میچز میں 56.58 کی بھاری اوسط سے محض 24 وکٹیں نصیب ہوئی ہیں ۔