ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز (کل) ہو گا

اتوار 13 دسمبر 2015 12:08

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز (کل) ہو گا

ہانگ کانگ ۔ 13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 دسمبر۔2015ء) نویں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز (کل) پیر سے ہانگ کانگ میں ہو گا۔ پاکستانی ٹیم بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دے گی۔ 20 دسمبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ایشیاء کی12 بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سنگاپور، سری لنکا، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، مالدیپ، جاپان، تھائی لنیڈ، برونائی، چائنیز تائپے، دبئی اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

سنگاپور کی ٹیم اعزاز کے دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے اور وہ 14 دسمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 16 دسمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق قومی ٹیم نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے کہ وہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹے گی۔ پاکستانی ٹیم کپتان انعم سلام نائب کپتان کاشیہ آصف، سارہ، یسرہ شعیب، فاطمہ انصاری، عصمت رحمت، لیلیٰ فرید، سکینہ شبیر، سمبل زہرہ، عائشہ آصف اور انوشہ رحمن پر مشتمل ہے۔