پی سی بی نے بی سی سی آئی کی جانب سے مسلسل خاموشی پر سیریز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 دسمبر 2015 12:09

پی سی بی نے بی سی سی آئی کی جانب سے مسلسل خاموشی پر سیریز ختم کرنے کا ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بی سی سی آئی کی جانب سے مسلسل خاموشی پر سیریز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے مابین اب سیریز کو کوئی امکان باقی نہیں رہا ہے تام اس حوالے سے باقاعدہ اعلان پیر کو کیا جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیریز نہ کھیلنے پر دکھ ہوا ہے اور سرحد کے دونوں جانب موجود اربوں شائقین کرکٹ بھی شدید مایوس ہوئے ہیں، کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کے کہنے پر سیریز کا وینیو بھی تبدیل کیا لیکن ہماری ان کوششوں کا بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔

شہریار خان نے واضح کیا کہ اس سیریز کی منسوخی کا ذمہ دار پی سی بی نہیں ہے کیوں کہ اتنے کم وقت میں ان کے لیے سیریز کے انتظامات کرنا ممکن نہیں تھا ۔یاد رہے کہ پی سی بی کو سیریز کے لیے حکومت کی تحریری اجازت مل گئی تھی تاہم بی سی سی آئی زبانی کلامی طور پر تو سیریز کھیلنے کے لیے آمادگی ظاہر کی لیکن مودی سرکار نے سیاسی بنیادوں پر اپنی ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا ۔