میں حادثاتی طور پر اداکار بن گیا‘ شاہ رخ

شاہ رخ خان اپنے کیرئیر میں 80 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں شاہ رخ خان اس وقت تین فلموں میں کام فلموں میں کام کر رہے ہیں جس میں ’دل والے‘، ’رئیس‘ اور فین شامل ہیں

اتوار 13 دسمبر 2015 12:25

میں حادثاتی طور پر اداکار بن گیا‘ شاہ رخ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں شمار ہونے والے شاہ رخ خان اپنے کیرئیر میں 80 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں اور ساتھ ساتھ حال ہی میں فوربس کی ہندوستان میں جاری فہرست کے مطابق سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات میں سر فہرست ہیں۔شاہ رخ خان آج جس مقام پر موجود ہیں وہاں تک کون پہنچنا نہیں چاہتا؟ مگر بولی وڈ کے اس بادشاہ کا کہنا ہے کہ وہ حادثاتی طور پر اداکار بن گئے جب کہ ان کا کیرئیر میں اصل مقصد کچھ اور ہی تھا۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کا ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے بولی وڈ میں اپنی شمولیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ حادثاتی طور پر اداکار بنے ہیں، وہ ہمیشہ سے ایک کھلاڑی بننا چاہتے تھے اور ہاکی یا کرکٹ کے کھیل میں ہندوستان کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ان کی کمر میں چوٹ لگی اور جس کا مکمل علاج وہ کم وسائل کے باعث نہیں کراسکے۔

شاہ رخ کے مطابق انہوں نے تھیٹر میں شمولیت اختیار کی اور اس دوران ان کے والد کا انتقال ہوگیا جس کے بعد انہیں اپنا کرائے کا گھر چھوڑنا پڑا، اور پھر انہیں ڈرامہ فوجی میں کام کرنے کی آفر ملی جس کے بعد انہیں فلموں میں کام ملنا بھی شروع ہوگیا۔ایک کے بعد فلم میں شامل ہونے کے بعد وہ ایک فلم اسٹار بن گئے۔شاہ رخ خان اس وقت بولی وڈ کی تین فلموں میں کام فلموں میں کام کر رہے ہیں جس میں ’دل والے‘، ’رئیس‘ اور فین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :