شاہ رخ اور کاجول کی فلم ’’دل والے‘‘ 18 دسمبر کو ریلیز ہوگی

شاہ رخ کو ’’گوچی گوچی گو‘‘ صرف میں ہی کرسکتی ہوں، اداکارہ کاجول کاجول نے شاہ رخ کے گال پر چٹکی لیتے ہوئے گوچی گوچی کہا جس پر شاہ رخ کچھ دیر میڈیا سے آنکھ نہ ملا سکے

اتوار 13 دسمبر 2015 12:25

شاہ رخ اور کاجول کی فلم ’’دل والے‘‘ 18 دسمبر کو ریلیز ہوگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) جب دوستی عشروں پر محیط ہو تو کبھی کبھار آپ کو اس تعلق کے حوالے سے چھوٹے موٹے ٹیسٹ سے بھی گزرنا پڑتا ہے اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔شاہ رخ اور کاجول کی آنے والی فلم ’’ دل والے‘‘ کا ٹریلر جاری کرنے کے موقع پر کاجول نے اعلان کیا ’’میں شاید وہ واحد انسان ہوں، جو یہ کرسکتی ہوں‘‘ اور اس کے ساتھ ہی کاجول نے شاہ رخ کے گال پر چٹکی لیتے ہوئے انتہائی بلند آواز میں کہا، ’’گوچی-گوچی-گو‘‘۔

(جاری ہے)

جس کے بعد شاہ رخ خان کچھ دیر تک میڈیا سے آنکھ نہ ملاسکے جب کہ کاجول بڑی دیر تک دل کھول کر ہنستی رہیں‘ پرانی فلمی جوڑی اسٹیج پر اٹکھیلیاں کرتی نظر آئی۔شاہ رخ خان نے اس موقع پر کاجول کے ساتھ فلم کے کچھ ڈائیلاگ بھی بولے، جن کے جواب میں کاجول مسلسل ہنستی ہوئی نظر آئیں۔ شاہ رخ نے کہا ابرام میرا لو گرو ہے ‘ مجھ پر پراسراہیت کا ٹیگ لگایا گیا ہے اور اس کی وجہ میری وہ فلمیں ہیں جن میں محبت کے متعلق میں اچھی باتیں کرتا رہا ہوں اور لوگ مجھے اسی انداز سے لینے لگے ہیں۔ فلم ’’دل والے‘‘ رواں ماہ 18 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :