پارا چنار بازار میں بم دھماکہ، 15 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

muhammad ali محمد علی اتوار 13 دسمبر 2015 12:45

پارا چنار بازار میں بم دھماکہ، 15 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13دسمبر 2015 ء) پارا چنار کے بازار میں بم دھماکے کے باعث 15 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقہ پاراچنار بازار میں زور دار دھماکہ ہونے کے باعث 50 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکہ بازار میں عید گاہ کے مقام پر ہوا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ تشویش ناک حالت والے زخمیوں کو پشاور منتقل کرنے کیلئے فوجی ہیلی کاپٹرز پارا چنار پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :