پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا نام ایشیا کی دس خوبصورت ترین خواتین میں شامل کر لیا گیا

اتوار 13 دسمبر 2015 12:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء)پاکستانی فلم، بن روئے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ادکارہ ماہرہ خان کو ایشیا کی دس خوبصورت ترین خواتین میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کے لیے2015 کامیابیوں کا سال رہا ہے، پاکستانی اور انڈین فلموں میں جلوہ گر ہونے کے ساتھ ساتھ اب وہ ایشیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین میں بھی شامل ہوگئی ہیں، اداکارہ کو ایشیا کی دسویں پرکشش خاتون کا یہ اعزاز برطانیہ میں ہونے والے ایک سالانہ سروے میں دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے کیے جانے والے اس سروے میں لاکھوں افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، برٹش سروے میں ٹی وی اور فلم کی دنیا سے منسلک 50سے زائد ماڈلز اور اداکاراوٴں کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے ٹاپ10 خواتین کو چنا گیا، ایشیا کی پرکشش خواتین میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلے نمبر پر ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف، دپیکا پڈکون، کرینا کپور، سونم کپور بھی دس دلکش خواتین میں شامل ہیں۔