سنجے لیلیٰ بھنسالی ہدایتکار نہیں جادوگر ہیں‘ دپیکا پڈوکون

اتوار 13 دسمبر 2015 14:37

سنجے لیلیٰ بھنسالی ہدایتکار نہیں جادوگر ہیں‘ دپیکا پڈوکون

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ حسینہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی ہدایتکار نہیں بلکہ جادوگر ہیں ‘ میری نئی فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں میرا کردار روٹین کی فلموں سے بالکل ہٹ کر ہے۔

(جاری ہے)

ویڈ یو لنک کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیپکا پڈوکون نے کہا کہ سنجے لیلی بھنسالی فلم کی کہانی کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کرنے کا فن خوب جانتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی سنجے لیلی بھنسالی کے ساتھ کام کیا تو کچھ نیا ہی سیکھنے کو ملا۔‘ میری نئی فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں میرا کردار روٹین کی فلموں سے بالکل ہٹ کر ہے ۔