فیس بک نے پوری فوٹو البم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر صارفین کیلئے پیش کردیا

اتوار 13 دسمبر 2015 15:06

فیس بک نے پوری فوٹو البم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر صارفین کیلئے پیش کردیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) فیس بک نے پوری فوٹو البم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر صارفین کیلئے پیش کردیا ہے۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے فوٹوز میں البم کے فولڈ میں جاکر اپنا کوئی البم منتخب کریں۔

(جاری ہے)

اب البم کے دائیں جانب ٹیگ کے بٹن کے ساتھ سیٹنگ کا آئیکون بنا ہوگا اس پر کلک کریں اور اسٹارٹ ڈاؤن لوڈنگ کو چن لیں۔کچھ دیر میں جب البم ڈاؤن لوڈ ہوجائے گا تو فیس بک آپ کو ایک نوٹیفکیشن بھیج کر اس سے آگاہ کرے گا۔آپ کو اس نوٹیفکیشن پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد وہ زپ فائل کی شکل میں کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ ہوجائے گا۔اب فولڈر کو ان زپ کرکے تصاویر کو اپنے کمپیوٹر میں کہیں بھی محفوظ کرلیں۔

متعلقہ عنوان :