دبئی، 4ہزار144ہیروں سے مزین دنیا کی مہنگی ترین گھڑی نمائش کیلئے پیش کردی گئی

اتوار 13 دسمبر 2015 15:33

دبئی، 4ہزار144ہیروں سے مزین دنیا کی مہنگی ترین گھڑی نمائش کیلئے پیش کردی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) دبئی میں 4ہزار144ہیروں سے مزین دنیا کی مہنگی ترین گھڑی نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔معروف روسی جیولر وکٹر موئسکن (Victor Moisekin) کی تیار کردہ "دی ہارن آف پلینٹی" نامی اس گھڑی میں 500سے زائد قیمتی پتھر اور نگینے نصب کئے گئے ہیں، یہ گھڑی 10سال کے طویل عرصے میں تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک کلو خالص سونے سے تیار کی گئی ڈیڑھ ملین ڈالر مالیت کی یہ گھڑی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہونے والے جیولری ویک کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔