روس، اسپتال میں ہولناک آتشزدگی،21افراد ہلاک، درجنوں زخمی

آگ لگنے کے وقت 70 مریض اورطبی عملے کے 4 ارکان عمارت کے اندر موجود تھے،حکام

اتوار 13 دسمبر 2015 15:48

روس، اسپتال میں ہولناک آتشزدگی،21افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء )روس کے قصبے الفیروکہ کے ایک اعصابی اسپتال میں آگ لگنے کے باعث 21افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا،جبکہ شعلوں کی لپیٹ میں آکر لکڑی سے تیار اسپتال کی عمارت راکھ کا ڈھیر بن گئی ہے۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت 70 مریض اورطبی عملے کے چار ارکان عمارت کے اندر موجود تھے۔ادھر وزارت ایمرجنسی کے کرائسز سنٹر نے آگ لگنے سے جھلس کرہلاک ہونے والے21 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاشعوں کو قبضہ میں لے لیا۔