خیبرپختونخواہ حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی پہلی برسی پر 2 چھٹیوں کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی اتوار 13 دسمبر 2015 16:06

خیبرپختونخواہ حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی پہلی برسی پر 2 چھٹیوں ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13دسمبر 2015 ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی پہلی برسی پر 2 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی پہلی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں 2 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبے بھر میں 15 اور دسمبر کو عام تعطیل ہوگی۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پرویز خٹک کے بیانات میں اس حوالے سے تضاد سامنے آیا تھا۔ عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی پہلی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا تاہم وزیراعلی کی جانب سے تعطیل دینے کی مخالفت کی گئی تھی۔ تاہم اب وزیراعلی نے عمران خان کی ہدایت پر 2 تعطیلوں کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :