سیمنٹ کی برآمدات میں کمی آئی ہے ٗ مقامی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ٗ تاجر برادری

بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت 49 ڈالر فی ٹن تک گر گئی ہے ٗ حاجی غلام علی ٗ میاں زاہد حسین

اتوار 13 دسمبر 2015 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) سابق صدرایف پی سی سی آئی ٗحاجی غلام علی اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سیمنٹ کی برآمدات میں کمی آئی ہے جبکہ مقامی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ٗموجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 15.64 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے عشرے میں 14.77 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ سال 14 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔سینیٹر حاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر کا منافع بڑھ گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت 49 ڈالر فی ٹن تک گر گئی ہے ٗ مزید کمی کا امکان ہے اسلئے سیمنٹ کی قیمت کم کر کے عوام کو اسکا فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :