پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت پشاور اور سکھر ڈویژن میں تین سے چار ہفتے تک دھند رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اتوار 13 دسمبر 2015 16:50

پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت پشاور اور سکھر ڈویژن میں تین سے چار ہفتے ..

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 دسمبر۔2015ء) پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت پشاور اور سکھر ڈویژن میں اگلے تین سے چار ہفتے تک دھند کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔اس دوران سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابرالود رہنے کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ اگلے تین سے چار ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :