انٹیلی جنس اداروں نے مقتول وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر)شجاع خانزادہ پر خودکش حملہ آوروں اور ماسٹرمائنڈ کا پتا لگالیا

اتوار 13 دسمبر 2015 17:34

انٹیلی جنس اداروں نے مقتول وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر)شجاع خانزادہ پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء) انٹیلی جنس اداروں نے مقتول وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر)شجاع خانزادہ پر خودکش حملہ آوروں اور ماسٹرمائنڈ کا پتا لگالیا ‘ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے اور دھماکہ کے بعد افغانستان فرار ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شجاع خانزادہ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا سہیل تھا جبکہ اس کی مدد نیاز نے کی تھی‘ سہیل خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بنانے کا ماہر تھا اور شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے کیلئے خود کش بمبار کو افغانستان سے اٹک لے کر آیا تھا‘ حملے کی منصوبہ بندی تین ماہ پہلے گی گئی تھی جبکہ سہیل دھماکے سے آدھا گھنٹہ پہلے جائے وقوعہ پر پہنچاتھا‘ ماسٹر مائنڈ سہیل اور نیاز حملہ کے بعد افغانستان فرار ہوگئے تھے جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر)شجاع خانزادہ پر اگست میں اس وقت خود کش حملہ کیا گیا تھا جب وہ اٹک میں اپنے ڈیرے میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :