کرنسی سمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کی جائے وقوعہ کا نقشہ فراہم کرنے کی درخواست پر بحث 16 دسمبر کو ہوگی

اتوار 13 دسمبر 2015 17:38

کرنسی سمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کی جائے وقوعہ کا نقشہ فراہم کرنے کی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی جائے وقوعہ کا نقشہ فراہم کرنے کی درخواست پر بحث 16 دسمبر کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق انسداد سمگلنگ ‘کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کی عدالت میں غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کی جانب سے جائے وقوعہ کا نقشہ فراہم کرنے کی درخواست پر بحث 16دسمبر کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر سردار لطیف کھوسہ کے چمبر سے جونئیر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتا یاکہ سردار لطیف کھوسہ پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں مصروف ہیں جبکہ خرم لطیف کھوسہ لاہور ہائیکورٹ میں ہیں ‘عدالت سے استدعا ہے کہ استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کرنے کا عمل موخر کیا جائے ‘ساتھ ہی ان وکلاء نے ایان علی کی جانب سے یہ بھی درخواست دائر کی کہ جائے وقوعہ کا نقشہ فراہم کیاجائے ‘فاضل جج نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر تے ہوئے کسٹمز کو جواب دینے کے لیے 16دسمبر تک ملتوی کر دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :