کالعدم تنظیموں کے پاس یرغمال لاکھوں پاسپورٹ کے حامل افراد کا وزارت داخلہ سے رابطہ

پاسپورٹ واپس دلانے اور کالعدم تنظیموں سے جان چھڑانے کی استدعا

اتوار 13 دسمبر 2015 18:05

کالعدم تنظیموں کے پاس یرغمال لاکھوں پاسپورٹ کے حامل افراد کا وزارت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) کالعدم تنظیموں کے پاس یرغمال رکھے گئے لاکھوں پاسپورٹ کے حامل افراد نے وزارت داخلہ سے رابطہ کرلیا ،پاسپورٹ واپس دلانے اور کالعدم تنظیموں سے جان چھڑانے کی استدعا کردی ہے ۔ آن لائن کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق مختلف طریقوں سے شہریوں سے وصول کیے گئے پاسپورٹ ،شناختی کارڈ سمیت دیگر ضروری کاغذات کی کالعدم تنظیموں سے واپسی لاکھوں شہریوں کے لیے درد سر بن گئی ہے جن میں سے متعدد کے خلاف ایف آئی اے کو شکایات موصول ہونے سمیت تفتیش کے بعد پریشان شہریوں نے وفاقی وزارت داخلہ سے رجوع کرلیاہے ۔

رواں سال 17سو سے زائد شہریوں نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی واپسی سمیت کالعدم تنظیموں سے جان چھڑانے کے لیے وزارت داخلہ سے باضابطہ طورپر رابطہ کیاہے 150افراد نے ایف آئی اے کو ازخود تمام معاملات سے آگاہ کرنے کی پیش کش کی ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق رواں سال 18ہزار سے زائد ایسے شہری ہیں جنہوں نے پاسپورٹ منسوخ ،زائد المیعاد ہونے پر وزارت داخلہ سے رابطہ کیاگیا ہے جن کے پاسپورٹ اس وقت بھی کالعدم تنظیموں کے پاس ہیں جن کی واپسی مشکل نظر آتی ہے اور اب انہیں مختلف حیلے بہانوں سے ٹرخایا جارہاہے ۔

وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جنہوں نے یہ موقف اختیارکیاہے کہ انہیں کالعدم تنظیموں کی جانب سے ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے تنگ کیاجارہاہے جبکہ ان کا مسئلہ کالعدم تنظیموں سے پاسپورٹ کی واپسی ہے ۔۔عمرفاروق

متعلقہ عنوان :