پاکستان میں 3000 میگاواٹ کے توانائی منصوبے بنائیں گے،امریکہ نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان میں 1700 میگاواٹ کے توانائی منصوبے بنا چکا،امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

اتوار 13 دسمبر 2015 18:35

پاکستان میں 3000 میگاواٹ کے توانائی منصوبے بنائیں گے،امریکہ نے توانائی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں 3000 میگاواٹ کے توانائی منصوبے بنائیں گے۔ امریکہ نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان میں 1700 میگاواٹ کے توانائی منصوبے بنا چکا ہے۔ امریکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں گزستہ سات سالوں کے دوران 1.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کی بحالی خوش آئند ہے۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے امریکن بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان میں تعلیم ‘ توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں باہمی تجارتی اور سرمایہ کاری جے حجم میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ بیشتر معاملات پر باہمی شراکت داری سے کام کررہاہے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے امریکہ اپنا کردار ادا کررہا ہے اور افغانستان پاکستان کے تجارتی و سیاسی تعلقات میں بہتری سے خطے میں خوشحالی ائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں امریکہ کا بڑا حصہ ہے۔ کی۷ونکہ امریکہ نے 1.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکی مدد سے 1700میگاواٹ بجلی پاکستان پاور گرڈ میں شامل کردیا گیا ہے اور 2018 ء تک مزید 3000 میگاواٹ کے منصوبے امریکی مدد سے بنائے جائیں گے ۔ توانائی بحران کیلئے امریکہ اپنی مدد جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :