انٹرنیٹ کنکشن برائے براڈ بینڈ ، وائی فائی اورڈی ایس ایل کے لئے بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اتوار 13 دسمبر 2015 18:42

انٹرنیٹ کنکشن برائے براڈ بینڈ ، وائی فائی اورڈی ایس ایل کے لئے بائیو ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے انٹرنیٹ کنکشن برائے براڈ بینڈ ، وائی فائی اورڈی ایس ایل کے لئے بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انٹرنیٹ کے کنکشن کے حصول کے لئے بائیو میٹرک کی شرط نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہی نام پرکئی کنکشن کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن کی کوئی تصدیق نہیں ہے کہ آیا یہ صارف کے اپنے نام پرہے یا ان کا غلط استعمال ہو رہا ہے یا مذکورہ صارف بیرون ملک جا چکا ہے یا وفات پا چکا ہے ۔

اور انٹرنیٹ کنکشن ان کے پڑوسی یا افغان مہاجرین استعمال کررہے ہیں۔ جس کی روک تھام کے لئے بائیو میٹرک لازمی قرار دی جا رہی ہیں ۔ دہشت گردی اور غلط استعمال کی روک تھام کے لئے انٹرنیٹ کنکشن کا حصول بھی سم کارڈ کے حصول کے لئے بائیو میٹرک لازمی قرار دیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :