بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ دھونے والے کسی صورت انسان کہلوانے کے قابل نہیں، شاہی سید

اتوار 13 دسمبر 2015 20:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کرم ایجنسی پارہ چنار عید گاہ بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ دھونے والے کسی صورت انسان کہلوانے کے قابل نہیں ہیں دہشت گردی ملکی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہے دہشت گردی کے واقعات میں کمی ضرور ہوئی ہے مگر موقع ملتے ہی وہ کسی بھی بڑی کاروائی سے بازنہیں آرہے ہیں انسانیت کے دشمنوں کے خلاف پوری قوم کو یک آواز ہونا پڑے گابڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے ملوث عناصر کو گرفتار کرکے بدترین سزا دی جائے عوامی نیشنل پارٹی زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ۔