بھارت میں 7سالہ معصوم بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، رشتہ دار نوجوان گرفتار ، 2ملزمان مفرور

اتوار 13 دسمبر 2015 20:36

بھارت میں 7سالہ معصوم بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، رشتہ دار نوجوان گرفتار ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 7 سالہ معصوم بچی سے اجتماعی زیادتی کاواقعہ سامنے آگیا،رشتہ دار نوجوان کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ 2 ملزمان مفرور ہیں ۔بھارتی میڈیاکے مطابق زیادتی کا المناک واقعہ نئی دہلی کے علاقے تیگڑی میں گذشتہ روز شام کے وقت پیش آیا ہے جہاں تین افراد نے کم سن بچی سے اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق کم سن بچی سے زیادتی کے مرکزی ملزم 16 سالہ نابالغ لڑکے کو گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکا زیادتی کی شکار بچی کاکوئی رشتہ دار ہے اور اسی علاقہ میں رہتا ہے۔تاہم دوسرے دو افراد تاحال مفرورہیں۔لڑکی جماعت اول کی طالبہ ہے جسے درندہ صفت ملزمان نے اس کے گھر سے ملحقہ پارک سے گذشتہ شام کوئی ساڑھے بجے اغواء کیا اور تیگڑی کے ہی قریبی دوسرے پارک میں لے گئے جہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور تشویشناک حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں بچی کے ہمسایوں نے اسے تشویشناک حالت میں پایا تو فوری اس کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی۔لڑکی کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اس کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاندان کاپولیس کے دعویٰ کے برعکس کہنا ہے کہ انہوں نے مقامی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر وادیا ہے تاہم پولیس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لڑکی کو تین افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم سینئر پولیس حکام نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی ہمیں شکایت موصول ہوئی ہم نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی تھیں جبکہ واقعہ میں صرف ایک ملزم ملوث ہے۔

یاد رہے کہ یہ محض بھارت کے دارالحکومت میں دو روز میں اجتماعی زیادتی کا دوسرا واقعہ ہے۔ جمعہ کے روز بھی ایک چودہ برس کی کم سن بچی کو 6افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا دیا تھا۔جنسی درندگی کا یہ واقعہ دہلی کے جنوب مشرق کے قریب نجف گڑھ کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :