حکومتیں وائی فائی باربی گڑیا کو بطور جاسوس استعمال کر سکتی ہے

muhammad ali محمد علی اتوار 13 دسمبر 2015 21:14

حکومتیں وائی فائی باربی گڑیا  کو بطور جاسوس استعمال کر سکتی ہے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13دسمبر 2015 ء) برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو بتایا گیا ہے کہ جاسوس اور جاسوس ایجنسیاں اب مشکوک گھروں میں بچوں کے کھلونوں کو بھی بطور جاسوسی کے آلے کے استعمال کر سکتے ہیں۔ماہرین نے ہاؤس آف کامن کمیتی کو بتایا کہ انٹرنیٹ سے مربوط کھلونے جیسے ہیلو باربی کو مشکوک گھروں کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ کچھ قوانین ایسے ہیں، جن کی مدد سے کھلونے بنانے والے اداروں کو مجبور کر کے ان کھلونوں کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔چھلے ہفتے کچھ ہیکروں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دنیا کی پہلی انٹرایکٹو گڑیا ہیلو باربی میں کچھ خرابیوں کو دریافت کیا ہے۔ہیلو باربی کو بچوں کے سوالات کے جواب دینے کےلیے انٹرنیٹ سے مربوط رہنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس میں لگا مائیکروفون بچوں کے احکامات ریموٹ کلاؤڈ سٹوریج پر محفوظ رکھتا ہے۔ماہرین نے کامنز سائنس کمیٹی کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں جن چیزوں کو سب سے زیادہ جاسوسی کے لیے اس ستعمال کیا جا سکتا ہے ، اُن میں بچوں کے کھلونے بھی ہیں جو بچوں کےکمرے میں مگر قابل رسائی ہوتے ہیں۔ان کھلونوں کے بنانے والوں کو قانون کے تحت اس بات پر بھی مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ کھلونوں میں جاسوسی کا رستہ کھلا رکھیں۔ماہرین نے بتایا کہ صرف کھلونے ہی نہیں سمارٹ ٹی وی ، سمارٹ فریج اور دوسرے سمارٹ آلات بھی جاسوسی کےلیے استعمال ہو سکتے ہیں۔ماہرین نے ممبران پارلیمنٹ کو بتایا کہ وہ سنوپر کارٹر کے قانون بننے سے پہلے تمام حالات پر اچھی طرح غور کر لیں۔