چنیوٹ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا سکول ٹیچر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ

زبردستی منہ سے نقاب اتار دیا پنجاب ٹیچر یونین کا افسو س ناک واقعہ پر شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 13 دسمبر 2015 21:24

چنیوٹ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا سکول ٹیچر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13دسمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا سکول ٹیچر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، زبردستی منہ سے نقاب اتار دیا پنجاب ٹیچر یونین کا اس افسو س ناک واقع پر شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ مانٹرنگ آفیسر محمد صادق چیکنگ کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول محلہ غفور آباد چنیوٹ میں گیا اور وہاں پر سکول ٹیچر سے بدتمیزی کرنا شروع کردی اور نازیبا حرکات کے بعد ٹیچر کوثر پروین کے منہ سے نقاب اور زبردستی چادر اتار دی جس پر مذکورہ ٹیچر نے شور مچایا اسی بنا پر سکول کی سینکڑوں طالبات و ٹیچرز موقع پر آ گئیں اسی دوران مانیٹرنگ آفیسر محمد صادق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیااس واقع پر پنجاب ٹیچر یونین چنیوٹ کے جنرل سیکرٹری محمد نواز بھٹہ اور دیگر یونین کے عہدیداروں نے شدید احتجاج کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر مانٹرنگ آفیسر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ایسے بد دیانت افسر کو فوری طور پر بر طرف کیا جائے وگرنہ ٹیچر یونین ملک گیر سطح پر احتجا ج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :