فیس بک فوٹو لائک کرنے پر 32 سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے

muhammad ali محمد علی اتوار 13 دسمبر 2015 21:25

فیس بک فوٹو لائک کرنے پر 32 سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے
تھائی لینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13دسمبر 2015 ء) تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو تھائی بادشاہ کی کرپشن کے حوالے سے جعلی فوٹو لائک اور شیئر کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔اس شخص کو بادشادہ کو بدنام کرنے اور غداری کے جرم میں گرفتارکیا گیا ہے۔تھائی لینڈ میں امریکی سفیر کو بھی بادشاہ کو بدنام کرنے پر تحقیقات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔

امریکی سفیر نے تھائی میں غداری اور بغاوت کے جرائم میں دی جانے والی لمبی سزاؤں پر اپنے تحفظات کااظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

موجودہ مقدمے میں تھاناکوم، سریپائی بون کی آٹو بارٹس فیکٹری میں کام کرنے والے 27 سالہ شخص کو بنکاک کے نزدیک ساموت پراکان میں اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ اس شخص کو بغاوت، غداری اور کمپیوٹر سے متعلق جرائم کے تحت مقدمات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس شخص نے 2 دسمبر کو بادشاہ کے ایک جعلی فوٹو کو لائک کرنے کے بعد اپنے 608 دوستوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔قانون نافڈ کرنے والے اداروں کے مطابق اس شخص نے اپنا ”جرم“ قبول کر لیا ہے، جس کے تحت اسے 32 سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔تھائی لینڈ کے قوانین کے تحت کوئی بھی بادشاہ ، ملکہ یا ولی عہد کی تضحیک کرتا ہے تو اسے ہر جرم میں 15سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :