بھارت میں عدم برداشت اسی طرح رہا تو شہریت کیلئے درخواست نہیں دوں گا،عدنان سمیع

اتوار 13 دسمبر 2015 21:50

بھارت میں عدم برداشت اسی طرح رہا تو شہریت کیلئے درخواست نہیں دوں گا،عدنان ..

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13دسمبر۔2015ء) معروف گلوکار عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں عدم برداشت اسی طرح جاری رہی تو پھر شہریت کیلئے درخواست نہیں دوں گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت میں عدم برداشت ہے تو کیا مجھے اس ملک کی شہریت کے لئے درخواست دینی چاہیئے؟ میرے خیال میں عمل الفاظ سے زیادہ بولتے ہیں۔

(جاری ہے)

شیو سینا کی جانب سے پاکستانی گلوکار استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کرانے کے سوال پر عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو پرفارم کرنے کی آزادی ہونی چاہیئے کیونکہ میوزک کا کوئی رنگ، مذہب یا ملک نہیں ہوتا، اگر مجھے کوئی میوزک پسند ہے تو پھر زبان بھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔واضح رہے کہ عدنان سمیع 2001 سے بھارت میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ان کا بھارت کا ویزا رواں برس اگست میں ختم ہو گیا تھا جس کے بعد انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت میں رہنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے پاکستانی شہریت کی منسوخی کیلئے بھی درخواست دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :