ماہ ربیع الاول کے دوران صوبائی سطح پر غیرمعمولی سیکورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان مرتب کیا جائے، آئی جی سندھ

اتوار 13 دسمبر 2015 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ماہ ربیع الاول اور اس کے دوران بالخصوص بالخصوص آٹھ اور بارہ ربیع الاول کے دنوں میں ہونے والی نعتیہ محافل، ذکر وعظ، اجتماعات اور مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والی ریلیوں، جلوسوں، مرکزی جلوس اور مرکزی اجتماع گاہ کے لیے پولیس رینج، ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر غیرمعمولی سیکورٹی پلان کی ترتیب کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں علمائے کرام، معروف سیاسی مذہبی شخصیات سے باقاعدہ شیڈول اجلاس کرتے ہوئے کنٹی جینسی پلان پر عملدرآمد اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروگ کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کنٹی جینسی پلان کے تحت آٹھ اور بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کی اجتماع گاہوں، ان کی گزرگاہوں سمیت دیگر اہم مقامات پر ٹیکنیکل سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل جو چوبیس گھنٹے قبل ہی مکمل کرلیا جائے جبکہ جلوسوں کی گزرگاہوں اور اجتماع گاہوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی موجودگی کے ساتھ ساتھ باوردی پولیس اہلکاروں کو بھی خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرتب کردہ کنٹی جینسی پلان کے تحت مرکزی جلوس کے روٹس، اجتماع گاہ ودیگر اجتماعات کے کوائف کی تصدیق کے عمل کو بھی ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورتی پلان کے تحت سینٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سمیت دیگر وائرلیس کنٹرول رومز سے تمام رینج ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر مستقل رابطوں کے نہ صرف اقدامات کیے جائیں بلکہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیشن وشیئرنگ سمیت تمام ایس ایچ اوز کو علاقہ گشت ڈپلائمنٹ کی وقتاً فوقتاً چیکنگ اور اپنی نگرانی میں رینڈم اسنیپ چیکنگ کا بھی پابند بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی کہ مرتب کردہ سیکورٹی پلان کے تحت تمام تھانہ جات اور اس کے علاوہ تعینات اضافی نفری کے مجموعی سیکورٹی فرائض کا تفصیلی احاطہ کرکے انہیں مرکزی جلوس، مرکزی اجتماع گاہ، محافل، وعظ کے ساتھ ساتھ تمام مساجد، امام بارگاہوں، اہم تنصیبات، سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں، تمام پبلک مقامات وغیرہ پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کا بھی پابند بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :