کراچی میں میں قیام امن کے لیے رینجرز کو اختیارات دینا ضروری ہے،عمران اسماعیل
اگر حکومت سندھ نے اختیارات نہ دئیے تو پی ٹی آئی سندھ اسمبلی سمیت کراچی کی شاہراؤں پر احتجاج کرے گی ،پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 13 دسمبر 2015 22:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں میں قیام امن کے لیے رینجرز کو اختیارات دینا ضروری ہے۔ اگر حکومت سندھ نے اختیارات نہ دئیے تو پی ٹی آئی سندھ اسمبلی سمیت کراچی کی شاہراؤں پر احتجاج کرے گی اور اس حوالے سے پہلا احتجاجی مظاہرہ آج (پیر) کو اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل پر کیا جائے گا اور احتجاج کاسلسلہ صوبے بھرمیں وسیع کردیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل واڈا کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی آپریشن کے دوران رینجرزکی کارروائیوں سے امن قائم ہوا ہے اور شہر کی رونقیں بحال ہوگئیں ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ رینجرز کی کرپشن کے خلاف کارروائی کا براہ راست اثر پی پیپلزپارٹی کی قیادت پر پڑرہا ہے۔
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنی کرپشن ونااہلی کو چھپانے کے لیے رینجرز کو اختیارات نہیں دے رہی ہے اور کراچی آپریشن کومنتازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے لیکن اب واضح کردینا چاہتے ہیں کہ یہ چوہے بلی کا کھیل ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام رینجر ز کو اپنی بقا کا ضامن سمجھتے ہیں۔ رینجرز نے کراچی میں امن کے قیام کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کا سہرا بھی رینجرز کوجاتا ہے ۔کراچی میں امن نہیں ہوگا تو اس اس کا نقصان جمہوریت اور ملک کو ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ رینجرز کو پر کٹے کبوتر کی طرح نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ سندھ حکومت نے اگررینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہیں کیا تو اسمبلی میں احتجاج کریں گے اور رینجرز کے اختیارات میں اضافہ ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔اس موقع پر فیصل واڈا نے کہا کہ رینجرز شہر میں امن لے کر آئی ہے۔ اختیارات میں توسیع نہ کی گئی تو پھر عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.