یوم سندھی ٹوپی اجرک ثقافت ہمیں امن محبت کے پھول بکھیرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، محمد ثروت اعجاز قادری

اتوار 13 دسمبر 2015 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی اولیاء کرام کی دھرتی ہے ،سندھی ٹوپی اجرک سندھ کی قدیم ثقافت ہے سندھی ٹوپی اجرک کا یوم منانا سندھ کی ثقافت فروغ اور امن ومحبت ،بھائی چارگی اور درگذر کے فلسفے کو تقویت دیتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں سندھی ٹوپی اجرک کے یوم کے موقع پر کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ جس طرح آج ہم سندھی ٹوپی اجرک کا دن بنارہے ہیں اسی لگن سے ہمیں سندھ دھرتی کی ترقی وخوشحالی اور امن وامان کے قیام کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ،دہشتگرد جو اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں مزرات اولیاء کو بم دھماکوں کا نشانہ بناتے ہیں انہیں یکجہتی کے ساتھ پیچھے دھکیلنا ہوگا،اولیاء کرام کی تعلیمات ہمیں امن ،محبت بھائی چارگی کو فروغ دینے کا درس دیتی ہیں اور یوم سندھی ٹوپی اجرک کی ثقافت ہمیں امن محبت کے پھول بکھیرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی پر بری نظر ڈالنے والوں سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹنا ہوگا ،پاکستان ہماری پہچان اور آن ہے اس کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،اولیاء کرام ،صوفیاء کرام نے ہمیں احترام انسانیت کا پیغام دیا ہے ،انشاء اللہ ہم اپنے بزرگان دین کی تعلیمات اور فلسفے پر گامزن رہتے ہوئے نفرتوں کا خاتمہ کریں گے امن پیار کو عام کرینگے ،انہوں کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام وصوفیاء کرام کے مزارات روحانیت کا مرکز اور ہمارا اثاثہ ہیں ،دہشتگردمزارات کو نشانہ بناکر امن محبت بھائی چارگی کے پیغام کو مٹانا چاہتے ہیں جس میں وہ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں ،سندھی ٹوپی اجرک ہمارا کلچر اور اس کلچر کو ہم زندہ رکھیں گے کیونکہ اس میں امن کا جو پیغام ہے وہ ہمارے اولیاء کا مشن ہے ۔