چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے سردار ایاز صادق کو شوکاز نوٹس بھیجے جانے کا امکان

اتوار 13 دسمبر 2015 23:27

چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے سردار ایاز صادق کو شوکاز نوٹس بھیجے جانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13دسمبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے الیکشن کمیشن کے خلاف سخت بیان کا الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیا ہے اور آج چیف الیکشن کمیشنر کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی مشاورت کے بعد سردار ایاز صادق کو شوکاز نوٹس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ الیکسن کمیشن نااہل ہے اور مجھے سنے بغیر حلقہ این اے 122 سے ووٹوں کے باہر جانے سے متعلق کیس کو ٹربیونل میں بھیج دیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بھی یہ کہا کہ الیکشن کمیشن صرف دھمکی کی زبان سمجھتا ہے۔