پاکستانی وزیر دفاع کابیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ،افغان حکومت،ہماری سیکیورٹی فورسزاپنے علاقے کی 700کلومیٹر پائپ لائن کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہیں،ایسے بیانات سے گریز کیاجائے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا ہوسکتی ہو ،افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں مطالبہ
اتوار 13 دسمبر 2015 23:54
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13دسمبر۔2015ء) افغان حکومت نے کہا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسزاپنے علاقے کی 700کلومیٹر پائپ لائن کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہیں،پاکستانی وزیر دفاع کا بیان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ۔
(جاری ہے)
اتوار کو افغان خبررساں ادرے”خاما پریس “ کے مطابق افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں پاکستان کے وزیردفاع کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ پاکستانی وزیردفاع کا بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کے کچھ اہلکار اور رہنما اب بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ ایسے بیانات سے گریز کیاجائے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا ہوسکتی ہو ، خواجہ آصف کابیان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت تصورکیاجاتاہے اوراس طرح کے بیانات دونوں ممالک کے رہنماؤ ں کے عدم مداخلت کی پالیسی سے متصادم ہیں۔واضح رہے کہ خواجہ آصف نے گذشتہ روز بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ گیس منصوبہ پاکستان سمیت دیگرممالک کیلئے اہم ہے اور اس کی سیکیورٹی کیلئے پاکستان افغان طالبان پراپنااثرورسوخ استعمال کرسکتاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.