دبئی : کرامہ کے علاقہ میں منی ایکسچینج میں ڈکیتی ،ڈاکو دس لاکھ درہم لے گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 11:12

دبئی : کرامہ کے علاقہ میں منی ایکسچینج میں ڈکیتی ،ڈاکو دس لاکھ درہم ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء): دبئی کے علاقہ کرامہ میں منی ایکسچینج کے میں دس لاکھ درہم کی ڈکیتی ہوئی ۔ پانچ نقاب پوش ڈاکوﺅں نے ملازمین کو یرغمال بنایا اور آنسو گیس بھی پھینکی ، پولیس کے مطابق منی ایکسچینج میں ڈکیتی میں دس لاکھ درہم لوٹ کر لے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں جبکہ ڈاکوﺅں کے ہاتھوں کے نشانات فرانزک لیب میں بھجوا دئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

لوٹے گئے دس لاکھ درہم ، دو کروڑ اسی لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔