ششانک منوہر نے پی سی بی کے بھیجے گئے کسی بھی خط سے اظہار لاعلمی کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 دسمبر 2015 11:14

ششانک منوہر نے پی سی بی کے بھیجے گئے کسی بھی خط سے اظہار لاعلمی کر دیا

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر- 2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے صدر ششانک منوہر نے پاکستان سے سیریز کے حوالے پی سی بی کا کوئی بھی خط ملنے کی تردید کر دی ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کے انعقاد بارے بھیجے جانے والے کسی خط کا کوئی علم نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے ایسا کوئی خط دیکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور بی سی سی آئی کو ابھی تک حکومت سے جواب ملنے کا انتظار ہے۔ یاد رہے کہ چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی کو خط لکھا تھا لیکن 48گھنٹے بعد بھی کوئی جواب نہ ملنے کے بعد اب پی سی بی نے سیریز ختم کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان پیر کو کر دیا جائے گا ۔