قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کے کھلاڑی محمد فیاض ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے

پیر 14 دسمبر 2015 11:25

قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کے کھلاڑی محمد فیاض ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے

صوابی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر- 2015ء) پاکستانی ڈس ایبلڈ ٹیم کے کھلاڑی محمد فیاض ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ملک کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے نواحی علاقے میں پیش آیا ، حادثے میں شدید زخمی ہونے والے محمد فیاض کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔