ایان علی کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیل ہو گئی ہے ۔ سینئیر صحافی اسد کھرل کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 11:54

ایان علی کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیل ہو گئی ہے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) : ایان علی کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے مابین ڈیل ہو گئی ہے. اس بات کا انکشاف سینئیر صحافی اسد کھرل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا . اسد کھرل نے کہا کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے مابین ایان علی پر ڈیل اس لیئے ہوئی ہے کہ ن لیگ کا بندہ ساڑھے نو کروڑ روپے مالیت کا سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے جس کی پورے شریف خاندان کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

لہٰذا اس معاملے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک میل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایان علی سمیت بیس سے بائیس اداکارائیں اور ماڈلز اور بھی ہیں کو کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور جن کا ذکر ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے ویڈیو بیان میں بھی کیا ہے.

اسد کھرل نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں:

متعلقہ عنوان :