شام ، مختلف علاقوں میں بمباری اور گولہ باری سے 45افراد ہلاک
پیر 14 دسمبر 2015 12:25
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء) شام کے مختلف علاقوں میں بمباری اور گولہ باری سے 45افراد ہلاک ہوگئے۔ انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے مرنے والوں میں 10بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کررہے ایک گروپ نے بتایا کہ بشار الاسد کی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ مختلف علاقوں میں آبادی پر راکٹ داغے،گروپ کے سربراہ ریمی عبد الرحمان کا کہنا تھا ان علاقوں میں اتحادی طیاروں سے بھی بمباری کی گئی۔ ان کارروائیوں میں 10بچے اور 4 خواتین جان سے گئیں۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بمباری کرنے والے جنگی طیارے کس ملک کے تھے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی طیاروں نے پہلے بھی اس علاقے میں بمباری کی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.