پاک بھارت سیریز ، پی سی بی کے اعلی عہدیدران میں چپلش سامنے آگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 دسمبر 2015 12:36

پاک بھارت سیریز ، پی سی بی کے اعلی عہدیدران میں چپلش سامنے آگئی

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر- 2015ء) پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیدران میں چپلش سامنے آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اعلی عہدیدران کا کہنا ہے کہ چیئر مین پی سی بی اپنی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ڈیڈ لائن پر ڈیڈ لائن دیتے رہے جب کہ بورڈ حکام نے فیصلہ کر رکھا تھا کہ کسی بھی حتمی فیصلے کے قبل بی سی سی آئی کی جانب سے جواب کا انتظا ر کیا جائے گا جس کے بعد ہی پی سی بی اپنے کارڈز کھیلے گا ،بورڈ حکام چیئر مین پی سی بی کی جانب سے بار بار دیئے جانیوالے بیانات پر خفا ہیں کیوں کہ ان کے خیال میں اس سے پی سی بی کا کیس کمزور ہوا ہے ۔