انگلینڈ اور جنوبی افریقہ انویٹیشنل الیون کے مابین تین روزہ ٹور میچ کل شروع ہوگا

پیر 14 دسمبر 2015 12:57

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ انویٹیشنل الیون کے مابین تین روزہ ٹور میچ ..

لندن ۔ 14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14دسمبر۔2015ء) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ انویٹیشنل الیون کے مابین تین روزہ ٹور میچ منگل سے سینویس پارک، پوٹچیفسٹورم میں شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم دورے کے دوران چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلش ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل دو پریکٹس میچ کھیلے گی، پہلا پریکٹس میچ 15 سے 17 جبکہ دوسرا میچ 20 سے 22 دسمبر تک کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باضابطہ آغاز 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم کے قائد ایلیسٹر کک کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کیلئے دورہ جنوبی افریقہ چیلنجنگ ہو گا۔ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد پروٹیز پر دباؤ ہو گا اس لئے ہمارے پاس اسے شکست دینے کا اچھا موقع ہے تاہم مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست پر بے حد مایوسی ہوئی لیکن اب کھلاڑی جنوبی افریقہ کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، کوشش ہو گی کہ جیت کر وطن واپس لوٹیں، این بیل ورلڈ کلاس بلے باز ہیں ٹیم دورے کے دوران ان کی کمی شدت سے محسوس کرے گی۔

متعلقہ عنوان :