ووشو اور ہینڈبال ٹیموں کے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ

پیر 14 دسمبر 2015 13:00

ووشو اور ہینڈبال ٹیموں کے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ

اسلام آباد ۔ 14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14دسمبر۔2015ء)پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں ووشو اور ہینڈبال ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گذشتہ روز جناح فٹنس سنیٹر میں فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ کی۔

(جاری ہے)

جناح فٹنس سنٹر کے انچارج انصر عباس نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں اور ہر ٹیم کے کھلاڑی اپنے، اپنے مقررہ دن ویٹ ٹریننگ کرنے کیلئے آتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انصر عباس نے بتایا کہ سنٹر میں تمام مشینری درست ہے اور کھلاڑی اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں