ڈیونیڈن ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 122 رنز سے ہرا کر دو میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

پیر 14 دسمبر 2015 13:00

ڈیونیڈن ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 122 رنز سے ہرا کر دو میچز کی سیریز ..

ڈیونیڈن ۔ 14 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے بعد باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت کیویز نے سری لنکن ٹیم کو ڈونیڈن ٹیسٹ میچ میں 122 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کے آخری روز سری لنکا کو جیت کیلئے 296 رنز اور نیوزی لینڈ کو 7 وکٹیں درکار تھیں، تاہم کیویز بلے بازوں کے بعد باؤلرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو 282 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

اس سے قبل بلیک کیپس نے اپنی دوسری اننگز 267 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر کے سری لنکا کو جیت کیلئے 405 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں آئی لینڈرز کیویز باؤلرز کے سامنے نہ ڈٹ سکے اور پوری ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کی طرف سے چندیمل 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹم ساؤتھی نے تین، ٹرینٹ بولٹ، سانٹنر اور واگنر نے دو دو جبکہ بریسویل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مارٹن گپٹل کو میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو ڈونیڈن میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو چندیمل 31 رنز پر کھیل رہے تھے۔ میچ کے آخری روز آئی لینڈرز کو جیت کیلئے 296 رنز اور نیوزی لینڈ کو 7 وکٹیں درکار تھیں۔

کپتان انجیلو میتھیوز 25 رنز بناکر واگنر کی گیند کا نشانہ بنے۔ چندیمل سری لنکن ٹیم کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 58 رنز بناکر سانٹنر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، ویتھانگ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 38 رنز بناکر ٹم ساؤتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، رانگانا ہیراتھ 6 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، سری وردھنے 29 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کپتان برینڈن میکولم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،چمیرا 14 رنز بناکر سانٹنر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، سورانا لکمل آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 23 رنز بناکر بریسویل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، پرادیپ 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور یوں نیوزی لینڈ کے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 282 رنز بنا سکی اور کیویز ٹیم نے یہ میچ آئی لینڈرز سے 122 رنز سے جیت کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹم ساؤتھی نے تین، ٹرینٹ بولٹ، سانٹنر اور واگنر نے دو دو جبکہ بریسویل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے مارٹن گپٹل کو میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔