انگلینڈ لائنزنے پاکستان اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی

پیر 14 دسمبر 2015 13:29

انگلینڈ لائنزنے پاکستان اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو دو سے برابر کردی‘ انگلینڈ لائنز نے 117رنز کا ہدف 18.1اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم بلنکس نے 61 اور لیانگ ڈاؤسن 37رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے تین اور محمد نواز اور کاشف بھٹی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کے سیم بلنکس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے غیر سرکاری چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے صہیب مقصود 38‘ افتخار احمد 26‘ محمد نواز 16‘ سیف الله بنگش 13 اور شرجیل خان 10رنز بنا سکے۔

(جاری ہے)

جواب میں انگلینڈ نے 117رنز کا ہدف 18.1اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم بلنکس نے 61 اور لیانگ ڈاؤسن 37رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے تین اور محمد نواز اور کاشف بھٹی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے سیم بلنکس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیمو ں کے مابین پانچواں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی پرسوں بدھ کو کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :