آسٹریلیا ، ایکسٹریم سیلنگ مقابلوں میں "دی ویو" نامی بادبانی کشتی کی کامیابی

پیر 14 دسمبر 2015 13:32

آسٹریلیا ، ایکسٹریم سیلنگ مقابلوں میں "دی ویو" نامی بادبانی کشتی کی ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء ) آسٹریلیا میں ہونے والے "ایکسٹریم سیلنگ " کے مقابلوں میں "دی ویو " نامی بادبانی کشتی نے کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں ہوا "ایکسٹریم سیلنگ " کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد ، ایونٹ میں دنیا بھر سے شامل ماہر سیلرز پر جوش نظر آئے۔ شرکا نے تیز ہواوٴں اور گہرے سمندر میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب جان لگائی۔ مقابلوں میں "the wave " نامی بادبانی کشتی نے بہترین پرفارمنس کیساتھ کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے بعد "the wave " ٹیم نے تیسرا چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔