سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی خوبصورتی کے گن گانے لگے

پیر 14 دسمبر 2015 13:32

سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی خوبصورتی ..

نیودہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء ) سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی خوبصورتی کے گن گانے لگے۔نڈال ان دنوں انڈین پریمیئر ٹینس لیگ کھیلنے کیلئے نیودہلی میں موجود ہیں ،ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا جب دپیکا ان کا میچ دیکھنے کیلئے کورٹ میں پہنچ گئیں ،ٹینس سٹار نے ان سے ملاقات میں خاصی گرم جوشی دکھائی اور ان سے کافی دیر تک باتیں کرتے رہے۔

(جاری ہے)

دونوں نے اکٹھے تصاویر بھی بنوائیں ،نڈال نے اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ”انتہائی خوبصورت دپیکا کے ساتھ گزرے لمحات“۔

متعلقہ عنوان :