کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے

پیر 14 دسمبر 2015 13:32

کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء)آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے کپتان کے طور پر آزمایاجائے گا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے سٹیو سمتھ کو آرام دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اسٹیون اسمتھ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں مگر احتیاط کے طور پر ان کو آرام دیا جائے گا اور ان کی جگہ ڈیوڈ وارنرقیادت کریں گے ۔