17 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،عامر کیبلز نے پشاور سینئرز کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 14 دسمبر 2015 13:46

17 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،عامر کیبلز نے پشاور سینئرز کو ہرا کر سیمی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) 17 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ریجنل کوارٹر فائنل میچ عامر کیبلز اور پشاور سینئرز کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ جو کہ عامر کیبلز نے 126 رنز سے جیت کر ریجنل سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پشاور سینئرز کے کپتان ہارون جان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

عامر کیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بلال خلجی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86 رنز ناٹ آؤٹ، افضل شاہ 36، جمشید سلمان 33 ، عامر شاہ 24 اور عمران کاظمی نے 17 رنز بنائے۔ پشاور سینئرز کی طرف سے عصمت اللہ نے 2/35 ، عاصم خان 2/42 ، بلال مروت 1/32 ، قاضی شفیق 1/35 اور ساجدشاہ نے 1/44 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پشاور سینئرز 27.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی۔ وسیم یوسفی نے 24 ،عصمت اللہ 18 ، حاجی بادشاہ 16 اور عاصم خان نے 14 رنز بنائے۔ عامر کیبلز کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریحان رؤف نے 4/17، جمشید علی 4/27 اور جاوید خان نے 2/23 وکٹ حاصل کیں۔ قیصر وحید ، محمد آصف ایمپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :