کراچی : رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو فیصلہ وفاقی حکومت کرے ۔ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن رہنماوں کا مطالبہ
سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 13:58
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) : سندھ اسمبلی میں آج ایک مرتبہ پھر رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ لٹک گیا . سندھ اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس شور شرابے کی نذر ہو کر کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے. سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن اراکین نے رینجرز اختیارات میں توسیع کے اپنے مطالبے کو دوہرایا. شہریار مہر کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ سندھ رینجرز کو اختیارات کیوں نہیں دئے جا رہے ؟ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر لوگ تشویش کا شکار ہیں۔
کراچی میں پہلے ہی امن و امان کی صورتحال خراب ہونے پر ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ سندھ حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت گیارہویں نمبر پر رکھا ۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔اپوزیشن نے چیخ و پکار کی لیکن ایک نہ سنی گئی۔خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ آج ہی حل کیا جائے لیکن اگر آج کی تاریخ میں رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ حل نہ کیا گیا تو اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔
محسوس ہو رہا ہے کہ سندھ حکومت کی رینجرز اختیارات میں توسیع کی نیت ہی نہیں ہے۔ لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ رینجرز کو وائٹ کالر کرپشن روکنے کے اختیارات دینے چاہئیں۔اپوزیشن رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ اگر صوبائی حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع پر فیصلہ نہ کیا تو اس معاملے پر وفاق فیصلہ کرے اور رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.