چین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے مشروط کر دیا
پیر 14 دسمبر 2015 14:25
اسلا ام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 دسمبر۔2015ء ) چین کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت ختم کر کے اسے پاکستان کا آئینی صوبہ بنانے سے مشروط کرنے کا انکشاف ہوا ہے،وفاق کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں گلگت بلتستان آئینی اصلاحات کمیٹی کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، آئندہ ایک ماہ کے اندر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کی فراہمی سے متعلق بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے، وزیراعظم نواز شریف اپنے دورہ چین کے دوران چین کی حکومت کو گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کی فراہمی کیلیے کمیٹی کے قیام اور اس سلسلے میں پیشرفت سے آگاہ بھی کریں گے ،نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق حکومت چین نے پاکستان کی وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکے گا جب تک گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اس پاکستان کا باقاعدہ آئینی صوبہ نہیں بنایا جاتا، حکومت چین نے مزید کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کو کسی متنازع خطے سے گزارنا نہیں چاہتا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
کراچی پہنچنے پر کامران فریدی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.